غازی پور: رکن پارلیمان افضل انصاری کی 15 کروڑ کی جائیداد قرق کر دی گئی۔ افضل انصاری کی 4 غیر منقولہ جائیدادیں قرق کی گئی ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں یہ کارروائی محمد آباد تحصیل کے تحت بھنور کول تھانہ علاقہ کے ماچا گاؤں میں انجام دی گئی۔ اس دوران ایس ڈی ایم ہرشیتا تیواری اور ضلع کے ایس پی روہن پی بوترے بھی موجود تھے۔ یہ کارروائی گینگسٹر ایکٹ کے تحت کی گئی۔ Afzal Ansari Property Attached
اہم بات یہ ہے کہ افضل انصاری، مختار انصاری کے بڑے بھائی اور غازی پور سے رکن پارلیمان ہیں۔ پولیس کے مطابق افضل انصاری کے پاس تقریباً 15 کروڑ روپے کی مالیت کے 4 پلاٹ تھے جنہیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر اتوار کو اٹیچ کر دیا گیا۔
غازی پور کے ایس پی روہن پی بوترے نے کہا کہ جرائم اور مجرموں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے۔ اس کے تحت غازی پور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر اترپردیش گینگ بند اور اینٹی سوشل ایکٹ 1986 کی دفعہ 14(1) کے تحت اٹیچمنٹ کا حکم جاری کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر محمد آباد تحصیل کے موضع نرسنگھ پور اور کھرڈیہا پرگنہ کی چار زمینیں پولیس نے ضبط کر لی ہیں۔ تمام زمینیں غیر قانونی طور پر خریدی اور فروخت کی گئیں جس کی لاگت تقریباً 15 کروڑ ہے۔