ETV Bharat / state

بولیرو اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، ایک شخص ہلاک - کھنڈولی ٹول کے قریب سڑک حادثہ

پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور زخمی کو علاج کے لئے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا، پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے-

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 12:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں یمنا ایکسپریس وے پر کھنڈولی ٹول کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک بولیرو کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہو گیا، اس حادثہ میں موٹرسائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کی اہلیہ شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

حادثہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور زخمی کو علاج کے لئے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا ، پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

معلومات کے مطابق موٹرسائیکل کے ذریعہ مان سنگھ اور اس کی اہلیہ فیروز آباد کی طرف سے ٹنڈلہ واپس جارہے تھے، اسی دوران متھرا سے آگرہ کی طرف جارہی ایک بولیرو کار نے موٹرسائیکل سوار جوڑے کو یمنا ایکسپریس وے پر کھنڈولی ٹول کے قریب ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں موٹرسائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اہلیہ شدید طور پر زخمی ہو گئی۔

حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو فون کیا، اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور زخمی کو علاج کے لئے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا ہے، پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.