ETV Bharat / state

Etawah Double Murder Case اٹاوہ دوہرے قتل معاملے میں ماں بیٹے کو جیل

ضلع اٹاوہ پولیس نے دوہرے قتل میں فرار چل رہے ماں بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے ایک نوجوان نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر گاؤں کے ایک نوجوان پر حملہ کیا تھا جس میں اس کی موت ہو گئی تھی۔ Murder case in Etawah

اٹاوہ دوہرے قتل معاملے میں ماں بیٹے کو جیل

author img

By

Published : May 24, 2023, 9:39 AM IST

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے سیفئی علاقے میں دوہرے قتل میں فرار چل رہی ماں بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار نے منگل کو بتایا کہ الزام ہے کہ گذشتہ بدھ کی شام ایک نوجوان نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر گاؤں کے دو لوگوں پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے ایک نوجوان کی موقعے پر ہی موت ہو گئی اور دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں علاج کے دوران تیسرے دن موت ہوگئی تھی۔ ملزمان واردات کو انجام دے کر فرار ہو گئے تھے۔ منگل کو پولیس نے دونوں ماں بیٹے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

سیفئی علاقہ کے جھنگو پور گاؤں کے رہنے والے برجیش کمار کے 26 سالہ بیٹے کرشن چند عرف کے ڈی نے اسی گاؤں کے رگھوراج سنگھ کے رام ویر سنگھ (40) پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا تھا۔ اس کی چیخیں سن کر گاؤں کے نیترپال سنگھ کا بیٹا 35 سالہ انلیش یادو بچانے کی کوشش میں آگے بڑھا تو ملزم نے اس کے سر بھی حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کے وقت ملزم کی ماں میرا دیوی اس کے ساتھ تھی۔ دونوں ملزمان واردات کے بعد موٹر سائیکل سے فرار ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Murder in Patna پٹنہ میں پراپرٹی ڈیلر کا گولی مار کر قتل

اطلاع ملتے ہی انسپکٹر انچارج یشونت سنگھ فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور رامویر کی لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ زخمی انلیش کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا تھا۔ جہاں ہفتہ کو انلیش کی موت ہو گئی تھی۔ متوفی رامویر کے بھائی چرن سنگھ کی تحریر پر ملزم نوجوان کے ڈی عرف کرشن چندر کے خلاف دفعہ 302 اور 307 کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی تھی۔ واقعے کے تیسرے روز ایک اور زخمی نوجوان بھی دم توڑ گیا۔ اس وقت پولیس نے ملزم کی ماں میرا دیوی کا نام تفتیش میں شامل کرتے ہوئے دونوں کو 302 کا ملزم بنایا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.