ETV Bharat / state

Ekana Stadium Lucknow ایکانہ اسٹیڈیم کا ہورڈنگ گرنے سے ماں بیٹی کی موت - ایکانہ اسٹیڈیم کی ہورڈنگ گر گئی

پیر کو لکھنؤ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایکانہ اسٹیڈیم کا ہورڈنگ گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ fell hoarding of Ekana Stadium

ایکانہ اسٹیڈیم کا ہورڈنگ گرنے سے ماں بیٹی کی موت

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 3:17 PM IST

لکھنؤ: ریاست اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اٹل بہاری واجپئی ایکانہ اسٹیڈیم کے باہر لگا ہورڈنگ ( یونی پول) گر گیا، جس کی زد میں آنے سے خاتون اور اس کی بیٹی کی موت ہو گئی جبکہ ان کا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام ایکانہ اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر دو کے باہر ایک ہورڈنگ ( یونی پول) اچانک گر گیا اور اسی دوران وہاں سے گزرنے والی اسکارپیو کار اس کے ملبے کے نیچے آ گئی۔ ملبے تلے دبی کار میں سوار افراد نے ہاتھ ہلا کر مدد مانگی ۔ مقامی لوگوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن ہورڈنگ کے بہت بھاری ملبے کو ہٹانے میں وہ ناکام رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف اور پولیس اہلکاروں نےپول کا ملبہ ہٹایا اور کار کو باہر نکالا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون اور اس کی بیٹی کو مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں کی شناخت پریت جگی (38) اور اس کی بیٹی اینجل (15) کے طور پر کی گئی ہے۔ ڈرائیور سرجیت (28) کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ایکانہ اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سات میچ کھیلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Stampede in El Salvador السلواڈور کے فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، متعدد افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.