ETV Bharat / state

مرادآباد میں مسجد کی حفاظت کا دن منایا گیا - آل انڈیا انڈین یونین مسلم لیگ

مراد آباد میں آل انڈیا انڈین یونین مسلم لیگ کے عہدیداروں اور اراکین نے مظاہرہ کیا اور ضلع افسر کے ذریعہ صدر کو میمورنڈم بھیجا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مساجد کی ضفاظت کا دن منانا ایک تحریک ہے کیونکہ ملک میں مسجدوں کے خلاف جس طرح کے ہھکھنڈے اپنائے جا رہے ہیں اس کے لئے یہ ضروری ہے۔Mosque Safety Campaign

مرادآباد میں مسجد کی حفاظت کا دن منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 7:31 PM IST

مرادآباد میں مسجد کی حفاظت کا دن منایا گیا

مرادآباد:ریاست اترپردیش کے مراد آباد میں آل انڈیا انڈین یونین مسلم لیگ کے کارکنان نے بابری مسجد کی شہادت کی 31 ویں برسی کے موقع پر احتجاج کیا۔مظاہرین نے مساجد کی حفاظت کا دن بھی منایا ۔

آل انڈیا انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی جنرل سکریٹری کوثر حیات خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن 6 دسمبر کو بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا۔6 دسمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔بابری مسجد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنایا گیا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو تمام مسلمانوں نے قبول کیا تھا، لیکن اس کے بعد جس طرح سے ملک کی مساجد کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ تشویش کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابری مسجد کی شہادت کے 31 برس مکمل

انہوں نے حکومت پر مساجد کو تباہ کرنے کا الزام لگایا۔ حکومت مساجد کی حفاظت کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔اس کے برعکس آئے دن حکومت مساجد کے حوالے سے نئے نئے قوانین بنا رہی ہے۔ مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ جس طرح سے حکومت یا ہندو تنظیموں کی طرف سے ملک بھر کی مساجد کو مساجد کے سامنے کھڑے ہو کر اور ہر روز مذہبی نعرے لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس لیے اب لوگ 6 دسمبر کو یوم مسجد حفاظت کے طور پر مناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.