ETV Bharat / state

مودی کی 'شکریہ یاترا' پر ہوگی پھولوں کی بارش

لوک سبھا انتخابات میں تاریخ رقم کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے پارلیمانی حلقے کا دورہ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی کا پیر کے روز وارانسی میں استقبال پھولوں کی بارش کے ذریعہ کیا جائے گا۔

مودی کی ’شکریہ یاترا‘ پر ہوگی پھولوں کی بارش
author img

By

Published : May 26, 2019, 11:20 PM IST

نریندر مودی اپنے حلقے میں لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے یہاں آرہے ہیں۔

نریندر مودی کے اپنے پارلیمانی حلقے کی ایک روزہ دورہ کے مدنظر اتوار کو اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یہاں کی تمام تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دو روزہ وارانسی دور ے پر آئے یوگی ادتیاناتھ نے سرکٹ ہاؤس میں افسران کے سات میٹنگ کرکے وزیراعظم کے دورے سے متعلق ضروری تیاریوں کے علاوہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری لی۔

یوگی نے مقررہ وقت پر کام مکمل کرنے کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ مسٹر یوگی رات کو سرکٹ ہاؤس میں قیام کر نے کے بعد پیر کو وزیراعظم کے پروگرام میں اختتام تک ان کے ساتھ رہیں گے۔

مودی 30 مئی کو دوبارہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل یہاں عوام کا شکریہ اداکریں گے۔ وہ شری کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارٹی کارکنان کے ایک جلسہ سے خطاب کرکے ان کا شکریہ ادا کریں گے۔

پولیس لائن سے مندر تک کی سڑک کو ان کے خیر مقدم کے لئے پھولوں کی بارش کرنے کے لئے تیار یاں کی جارہی ہیں۔پروگرام کی جگہ اور سڑک کو خوبصورت طریقہ سے سجایا گیا ہے۔

انتخابات میں شاندار جیت کے بعد نریندر مودی کے ایک روزہ دورہ کے دوران یہاں کے کارکنان اور عوام میں بے انتہا جوش و خروش میں نظر آرہے ہیں۔ پارٹی کے جھنڈے ، نریندر مودی اور اہم لیڈران کی تصویروں کے ہورڈنگ جگہ جگہ لگائے گئے ہیں۔

بی جے پی کی کاشی علاقے کے میڈیا نچارج نورتن راٹھی نے یو این آئی کو بتایا کہ نریندر مودی اپنی ’’شکریہ یاترا‘‘ کی شروعات بابا وشوناتھ مندر میں بابا بھولے کے درشن، پوجا کے ساتھ کریں گے۔

پوجا کے بعد وہ بڑا لال پور میں واقع پنڈت دین دیال ہست کلا اسکول جائیں جہاں تقریباً 11 بجے بی جے پی کے ذریعہ منعقد ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نریندر مودی اپنی آبائی ریاست گجرات میں پیر کی صبح ساڑھےنو بجے کے بعد یہاں آئیں گے۔ ان کا خصوصی طیارہ بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچے گا جہاں نریندر مودی اور دیگر بڑے لیڈر وزیراعظم کا خیر مقدم کریں گے۔

یہاں سے وہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے وارانسی پولیس لائن اور پھر سڑک سے شری کاشی وشو ناتھ مندرتک کی یاترا سڑک کے ذریعہ کریں گے۔ سڑک کی یاترا کے دوران ان کے خیر مقدم کے لئے ان پر پھولوں کی بارش کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

تقریباً تین گھنٹے کی وارانسی کی یاترا پوری کرنے کے بعد مسٹر مودی خصوصی طیارہ سے دن کے بارہ بجے کے بعد دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نریندر مودی کے دورے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وزیراعظم کی سڑک یاترا کی وجہ سے ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جس وقت وزیراعظم کی سڑک یاترا ہو گی ، ان علاقوں میں کچھ وقت کے لئے ٹریفک متاثر رہے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی یاترا اور پروگراموں کے مقامات پر سیکورٹی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے ریلوے اسٹیشنوں ، تمام مذہبی مقامات اور مقامی مقامات پر پولیس کی چوکسی بڑھادی گئی ہے اور خصوصی توجہ برتنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.