ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے زیدپور کوتوالی حلقے کے شہیم نامی اسمگلر کی چار کروڑ روپیے سے زیادہ کی جائیداد کو پولیس اور انتظامیہ نے اتوار کو ضبط کر لیا، واضح رہے کہ حال ہی میں شہیم کے ذریعہ بنائے گئے غیر قانونی عمارت کو بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا تھا۔ Shaheem's Property Worth Rs 40 Million Confiscated۔ اے ایس پی ساؤتھ منوج پانڈے نے بتایا کہ زیدپور کوتوالی حلقے کے ٹکرہ عثما نامی گاؤں کا ساکن شہیم جس پر اسمگلنگ کا الزام ہے کہ آئے دن منشیات جسیے افیم اور ہیروئین جیسی منشیات کی اسملنگ کرتا ہے. اس کے خلاف آدھے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔
حال ہی میں اس پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی گئی ہے، شہیم لمبے عرصہ سے فرارہے،ضلع مجسٹریٹ کے حکم کی تعمیل میں شہیم کی چار کروڑ 6 لاکھ 16 ہزار روپیے کی تمام اقسام کی جائیداد کو ضبط کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ چند ایم قبل ہی محمد شہیم کے غیر قانونی طورپر تعمیر کردہ عمارت کو بلڈوزر سے زمیں دوز کردیا گیاتھا، ہشیم پر الزام تھا کہ اس نے حکومتی آراضی پر غیر قانونی قبضہ کر کے اس پر عمارت تعمیر کرائی تھی. شہیم پر یہ کارروائی گینگسٹر ایکٹ کے تحت حاضر نہ ہونے پر کی گئی ہے۔