اس کے بعد سے اب تک تقریبا 20ہزار سے زیادہ مریضوں کو ہوم آئیسولیٹ کیا جاچکا ہے۔
اور ان کا ان کے گھر میں ہی علاج جاری ہے۔
اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ریاست میں مریضوں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے اب تک 20103مریض ہوم آئیسولیٹ کی سہولت کا استعمال کرچکے ہیں۔
اس میں سے 5897مریض ہوم آئیسولیشن کی مدت پوری کرچکے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4698نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
اب تک 63402مریض مکمل طور سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 43654 کا علاج جاری ہے۔
پرساد نے بتایا کہ ریاست میں ٹیسٹنگ کام تیزی سے کیا جارہا ہے۔
ریاست میں بدھ کو 87348نمونوں کی جانچ کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے:رام مندر سنگ بنیاد پر شفیق الرحمٰن برق کا ردعمل
اس کے بعد ریاست میں جانچ کئے گئے مجموعی نمونوں کی تعداد 2797687تک پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سرویلانس کی کاروائی کے تحت 221673سرویلانس ٹیم کے ذریعہ 15794134گھروں کا احاطہ کرتے ہوئے تقریبا 7.95کروڑ افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
مسٹر پرساد نے بتایا کہ ریاست میں ابھی تک 61350کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم کئے جاچکے ہیں۔
جس کے ذریعہ سے بغیر علامت والے 312972مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔