اس معاملے کی اطلاع جیسے ہی متوفی کے میکے والوں کو ملی تب ان کے گھر والے اس صدمے سے بالکل نڈھال ہوگئے اور متوفی کے اہلخانہ نے اس کے سسرالی رشتہ داروں پر قتل کا الزام عائد کیا۔
متوفی رباب کے اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں تین لوگوں کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے فلحال پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا ہے اور اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے۔
متوفی رباب کے بھائی نے بتایا کی اس کی بہن کے سسرال والے بار پیسے اور جہیز کا مطالبہ کیا کرتے تھے جس سے وہ کافی دنوں سے پریشان تھی اور اب اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔