پاکستان میں ننکانہ صاحب میں گزشتہ دنوں ایک حملہ کیا گیا تھا، جس کے سبب دنیا بھر کے سکھوں میں ناراضگی ہے، اور مختلف جگہوں پر اس کی مخالفت میں احتجاج کیے جارہے ہیں۔
سکھوں کی حمایت میں ویشوہندو پریشد کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی کی اور پاکستان کا جھنڈا بھی نظر آتش کیا، وہیں کارکنان نے کلکٹریٹ کو میمورنڈم دیا۔