ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں آج والمیکی سماج سوابھمان سنگھرش سمیتی کے ممبران اور عہدیداروں نے مرادآباد کے ڈی ایم کے ذریعہ گورنر کو ایک میمو رنڈم بھیج کر مانگ کی ہے کہ ہاتھرس معاملے میں جس طرح سے ہاتھرس ضلع انتظامیہ کا رویہ رہا ہے، اس پرکارروئی کرتے ہوئے ڈی ایم کو جلد از جلد برخاست کیا جائے۔
والمیکی سماج سوابھمان سنگھرش سمیتی کے صوبائی کنوینر رنجیت سنگھ نے ضلع کلکٹرڈ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاتھرس معاملے میں سی بی آئی نے اپنی جانچ میں چاروں کو مجرم قرار دیا ہے، آج ہم سی بی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جس نے ملزم کو مجرم قرار دیا۔ لیکن شروع سے ہی اس معاملے میں ہاتھرس ڈی ایم ان مجرموں کو بے قصور مان رہا تھا اور ڈی ایم کے حکم پِر ہی رات کے تقریبٌا 2 بجکر چالیس منٹ پر متاثرہ کے والدین کو اطلاع دئیے بغیر ضلع انتظامیہ نے دہشت گرد یا پھر لاوارث لاش کی طرح آخری رسومات ادا کردی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایم کے ذریعہ گورنر کو ایک میمو رنڈم بھیج کر مانگ کی ہے کہ جس طرح سے چاروں مجرموں کو قصور وار ٹہرایا گیا ہے۔ اسی طرح ہاتھرس ڈی ایم کو بھی اس معاملے میں قصور وار مان کر ڈی ایم کو جلد از جلد برخاست کیا جائے۔اگر ہماری بات نہیں مانی گئی تو ہم 17 جنوری کو آگرہ میں ایک بڑا احتجاج کریں گے۔