ETV Bharat / state

مرادآباد: صحافیوں کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ - کانپور کے تین صحافیوں کے خلاف درج مقدمہ

کانپور کے ایک نیوز چینل میں کام کر رہے موہت کشیپ، یس علی اور امت سنگھ نے ایک خبر نشر کی تھی، جس میں انہوں نے دکھایا تھا کہ شدید ٹھنڈ میں ایک سرکاری اسکول کے چھوٹے بچوں ہاف پینٹ اور ہاف شرٹ میں یوگا کر رہے ہیں۔ لیکن اس خبر کے نشر ہونے کے بعد بی ایس اے سنیل دت نے ان تین صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

مرادآباد:کانپور صحافیوں کے خلاف ہوئے مقدمے کو واپس لینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 2:52 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں اترپردیش ورکنگ جرنلسٹ یونین کے ذریعہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دئیے گئے میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کانپور میں تین صحافیوں کے خلاف درج کیے گئے مقدمات کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ضلع کانپور دیہات میں بیسک ایجوکیشن افسر (بی ایس اے) نے تین صحافیوں کے خلاف گمراہ کن خبریں نشر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا ہے، جس کی مخالفت کرتے ہوئے آج اترپردیش ورکنگ جرنلسٹ یونین کے مرادآباد یونٹ کے ممبران نے بڑی تعداد میں کلکٹر دفتر پر جمع ہوکر ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کے ذریعہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم بھیج کر جلد از جلد کانپور کے تین صحافیوں کے خلاف درج مقدموں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مرادآباد:کانپور صحافیوں کے خلاف ہوئے مقدمے کو واپس لینے کا مطالبہ

اترپردیش ورکنگ جرنلسٹ یونین نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کانپور کے جن تین صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس مقدمہ کو واپس لیا جائے۔

دراصل کانپور کے ایک نیوز چینل میں کام کر رہے موہت کشیپ، یس علی اور امت سنگھ نے ایک خبر نشر کی تھی، جس میں انہوں نے دکھایا تھا کہ شدید ٹھنڈ میں ایک سرکاری اسکول کے چھوٹے بچوں ہاف پینٹ اور ہاف شرٹ میں یوگا کر رہے ہیں۔ لیکن اس خبر کے نشر ہونے کے بعد بی ایس اے سنیل دت نے ان تین صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

اس معاملے پر اترپردیش جرنلسٹ یونین مرادآباد یونٹ کے ضلع صدر محمد فہیم خاں نے کہا کانپور دیہات میں تین صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر بہت غلط طریقے سے درج کرائی گئی ہے ۔کیونکہ وہاں اسکول میں جس طرح خون جما دینے والی ٹھنڈ میں بچوں کو ہاف پینٹ اور ہاف شرٹ میں بلالیا گیا تھا اور بچے ٹھنڈ میں کانپ رہے تھے، لیکن یہ سچ دکھائے جانے پر وہاں کے بی ایس اے نے صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے

یونین کے سیکریٹری رِتیش دِویدی نے کہا کہ یہ ایک بے حد سنگین معاملہ ہے جہاں ایک طرف بچوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے انہیں بغیر گرم کپڑوں کے پروگرام میں بلالیا گیا تھا ۔جہاں کئی بچوں کے بیمار ہونے کی خبر بھی آئی تھی ۔اتنی بڑی لا پرواہی کی سچی خبر دکھائے جانے پر تین صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ درج مقدمات کو واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ اترپردیش یوم تاسیس کے موقع پر کانپور دیہات کے ایک نیوز چینل نے ایک خبر نشر کی تھی کہ ایک سرکاری اسکول میں منعقدہ پروگرام کے دوران اسکول کے طلباء کانپتے ہوئے نظر آرہے تھے، جس کے بعد ضلعی بیسک ایجوکیشن آفیسر سنیل دت نے کانپور دیہات کے تین صحافیوں کے خلاف ٹی وی میں غلط خبر نشر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی۔

ضلعی بیسک ایجوکیشن آفیسر سنیل دت نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس تقریب میں صحافی موجود نہیں تھے اور انہوں نے 'یوپی دیوس' کے موقع پر اتوار کے روز منعقدہ یوگا اور ورزش پروگرام کو غلط انداز میں پیش کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.