ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے یوم آزادی یعنی 15 اگست کے روز ضلع مراد آباد میں تقریباً 19 لاکھ 33 ہزار درخت لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ برس ریاست کے تمام اعلیٰ افسران کو پندرہ اگست کے دن تقریباً 22 درخت لگانے کا ہدف رکھا تھا۔
خیال رہے کہ مرادآباد میں تقریباً 19 لاکھ 33 ہزار درخت لگائے جائیں گے، جس کے لیے ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ نے سبھی محکموں کو ٹارگیٹ دے کر درخت لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ مرادآباد محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر (اے سی ایم او) ڈی کے پریمی نے بتایا کی اس برس محکمہ صحت کو ڈی ایم نے 10 ہزار درخت لگانے کا حکم دیا ہے، جس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔