مرادآباد میں ضلع کلکٹریٹ کا گیٹ چندر شیکھر آزاد کے نام سے بنا ہے اور اس گیٹ پر لکھے چندر شیکھر آزاد کے نام سے آزاد لفظ مٹ چکا ہے۔ تا حال کسی بھی اعلی افسر کی نظر اس گیٹ پر نہیں پڑی ہے یا پھر اعلی افسران اسے نظر انداز کر رہے ہیں۔ کئی اعلی افسران صبح شام اسی گیٹ سے گزرتے ہیں۔ چندر شیکھر آزاد کے نام سے آزاد لفظ مٹے ہوئے کئی مہینے گزر چکے ہیں۔
ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے چندر شیکھر آزاد کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ چندر شیکھر آزاد کے نام سے ملک بھر میں کئی یادگاریں اور میوزیم ہیں۔
وہیں، مرادآباد میں ضلع کلکٹریٹ کا مین گیٹ بھی عظیم مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد کے نام پر بنایا گیا ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع امید کی جا رہی تھی کہ ضلع کلکٹریٹ اعلی افسران نے گیٹ سے مٹے ہوئے 'آزاد' کی طرف توجہ دیں گے لیکن یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔