ETV Bharat / state

مرادآباد: خراب سڑک کی وجہ سے بچوں کو دشواریاں کا سامنا

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے کندرکی بلاک علاقے میں واقع جوالی رام انٹر کالج کے سامنے کی سڑک میں گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے بچوں کو مزید دشواریاں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سڑک کی حالت اتنی خستہ ہے کہ یہاں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کو اسکول اور کالج آنا بند کردیا ہے۔

خراب سڑک کی وجہ سے بچوں کو دشواریاں کا سامنا

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 1:35 PM IST

مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت سڑکوں کو درست بنانے اور سڑک کے ذریعہ گاؤں کو شہر سے جوڑنے کیلئے تمام منصوبے چلا رہی ہے اور ان منصوبوں کے تحت کروڑوں روپیہ کا بجٹ بھی مختص کیا جاتا ہے، لیکن ان منصوبوں کی حقیقت زمینی سطح پر دیکھی جائے تو یہ منصوبے صاف طور پر محض کھوکھلے وعدے ثابت ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

خراب سڑک کی وجہ سے بچوں کو دشواریاں کا سامنا
خراب سڑک کی وجہ سے بچوں کو دشواریاں کا سامنا
خراب سڑک کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دشواریاں کا سامنا

ایسی ہی کچھ حالت مرادآباد کی ہے۔ مرادآباد کے کندرکی بلاک علاقے کے جیت پور پٹی کی اس گاؤں کی سڑکیں بد سے بدتر ہیں، جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان سڑکوں کا جائزہ لیا تو یہ سڑکیں بد حال نظر آئیں۔ سڑک میں پانی بھرا ہے اور اس گندے پانی میں اتر کر روزانہ اسکول کے بچوں کو اپنے اسکول تک کا سفر طئے کرنا پڑتا ہے

اسکول کے بچوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر سے متعلق ہم نے خود ریاست کے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور کئی اعلٰی افسران کو بھی خط لکھے جانے کے بعد کسی نے بھی اس جانب اپنی توجہ مبذول نہیں کی ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد اس سڑک کی تعمیر کی جائے، تاکہ ہمیں اسکول جاتے وقت دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

جوالی رام انٹر کالج کی ٹیچر انیتا بتاتی ہیں کہ سڑک میں پانی کے جمع ہونے سے کئی بچوں نے کالج آنا چھوڑ دیا ہے اور ابھی سردی کے وقت اس پانی سے گزر کے جانے کی وجہ سے بچے بیمار ہوگئے ہیں، اسلیے ہماری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد یہاں سڑک کی مرمت کا کام شروع کردیں، تاکہ بچے آسانی سے اسکول پہنچ کر اچھی تعلیم حاصل کرسکیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے 18 فروری کو مالی سال 2020-21 کے لیے 5 لاکھ 12 ہزار کروڑ کا بجٹ پیش کیا تھا۔ حکومت نے ریاست میں پی ڈبلیو ڈی کے تحت تعمیر ہونے والے دیہی سڑک اور شاہراہ منصوبوں کے لئے7 ہزار 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.