ETV Bharat / state

مرادآباد: ایس پی کے رکن اسمبلی حاجی رضوان سے خاص بات چیت

'حکومت کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ اگر کسان اترپردیش میں تین سو سیٹیں دے سکتے ہیں تو آنے والے الیکشن میں یہ سیٹ صرف تین بھی ہو سکتی ہیں۔'

Moradabad: Special conversation with Samajwadi Party Assembly member Haji Rizwan
مرادآباد: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی رضوان سے خاص بات چیت
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 7:48 PM IST

اترپردیش کے مرادآباد میں کندرکی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی حاجی رضوان نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کی۔ اس دوران رکن اسمبلی نے کہا کہ 12 فروری کو تحصیل بلاری میں کسانوں کی مہاپنچایت ہونے جا رہی ہے، کسانوں کی اس مہاپنچایت میں مہمان خصوصی کے طور پر کسانوں کے لیڈر نریش ٹکیت شرکت کریں گے۔ اس مہاپنچایت میں ہزاروں کی تعداد میں کسان موجود رہیں گے۔

مرادآباد: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی رضوان سے خاص بات چیت

رکن اسمبلی حاجی رضوان نے مزید بتایا کہ کسانوں کی حمایت میں سماج وادی پارٹی پوری طرح سے قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے۔ پورے ملک میں نئے زرعی قوانین کی واپسی کو لے کر کسان احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت ان کے مطالبات کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

مرادآباد سے سابق رکن پارلیمنٹ امیدوار رہے عمران پرتاپ گڑھی کے رام پور پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ عمران پرتاپ گڑھی انسانیت کے ناطے رکن پارلیمنٹ اعظم خاں کی اہلیہ سے ملنے پہنچے تھے، اس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.