ETV Bharat / state

مرادآباد: رہائشی علاقے میں چل رہا اسمیک کا کاروبار - رہائشی علاقے میں چل رہا اسمیک کا کاروبار

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں محلہ بربلا کے مقامی لوگوں نے ایس ایس پی سٹی سے ان کے علاقہ میں غیرقانونی طور پر اسمیک کی ہورہی فروخت کے خلاف شکایت درج کرائی۔

مرادآباد: رہائشی علاقے میں چل رہا اسمیک کا کاروبار

author img

By

Published : Apr 4, 2021, 3:15 AM IST

مرادآباد کے محلہ بربلا کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ محلے میں اسمیک کی فروخت کر رہے ہیں جس کی علاقہ میں غیرسماجی عناصر جمع ہو رہے ہیں۔ لوگوں نے غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے بچوں پر پڑ رہے برے اثر کا بھی ذکر کیا۔ مقامی لوگ جس وقت اسمیک کی فروخت کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرارہے تھے اس وقت بعض نامعلوم افراد نے ان کے گھروں میں آگ لگادی۔

بربلا میں اسمیک بکنے سے پریشان لوگوں نے بتایا کہ اگر اس پر روک نہ لگائی گئی تو نوجوان نسل تباہ ہوجائے گی اور ان کا مستقبل برباد ہو جائے گا۔ نشے کی لت کی وجہ سے ہیں جرائم کو بڑھاوا ملتا ہے اور اگر اس پر روک نہ لگائی گئی تو شہر میں جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے اسمیک کا غیرقانونی کاروبار کر رہے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا ایس پی سٹی سے مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ قبل ازیں اس مسئلہ پر پولیس میں متعدد بار شکایت کی گئی لیکن ابھی تک غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.