مقامی افراد کے مطابق شراب کی دکان کے قریب کئی مذہبی مقامات کے علاوہ ایک اسکول بھی واقع ہے جبکہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کسی بھی مذہبی مقامات کے قریب شراب کی دکان کو نہ کھولنے کا حکم صادر کیا تھا۔
شراب کی دکان کی مخالفت کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے مرادآباد ڈی ایم کے دفتر کے روبرو احتجاج کیا بعدازاں ایک میموریڈم حوالہ کیا گیا جس میں شراب کی دکان کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ مسلم اکثریتی علاقہ میں اس دکان کی وجہ سے امن و امان خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
مقامی افراد نے شراب کی دکان کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قریب میں واقع ایک درگاہ کے زائرین کو اس دکان سے پریشانی ہوگی، اس کے علاوہ رمصان المبارک میں تراویح کی نماز کے دوران بھی خلل پڑنے کا اندیشہ ہے۔