ریاست اترپردیش میں آئندہ چند ماہ کے بعد 2022 میں اسمبلی انتخابات ہونے والا ہے جس کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔
سماجوادی پارٹی کی جانب سے مذکورہ انتخابات کے پیش نظر ریاست بھر میں ‘سماجوادی یوجن سبھا‘ کا انعقاد کرکے لوگوں میں وٹوں کے تئیں بیداری پیدا کی جارہی ہے-
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی ہدایت پر ریاست کے تمام حلقوں میں کیمپ کا انعقاد کرکے اٹھارہ سال کے نوجوانوں سمیت دیگر عمر کے افراد کے درمیان بھی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔
یوتھ جن سبھا کے مرادآباد مہانگر صدر اکشے بھٹناگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا مرادآباد میں مختلف مقامات پر کیمپ لگائے جارہے ہیں اگر کسی کو اپنا ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوانا ہو تو کیمپ میں آکر بنوا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
مرادآباد: سماجوادی پارٹی کے نئے ضلع صدر کو مبارکباد کا سلسلہ جاری
یوتھ جن سبھا کے ریاستی سکریٹری فراز نے بتایا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی ہدایت پر جگہ جگہ کیمپ لگاکر نوجوانوں میں ووٹوں کے تئیں بیداری پیدا کی جارہی ہے ۔