ETV Bharat / state

یوگی کے وزیر کو سماج وادی کے سابق رکن اسمبلی کا جواب - رادآباد سے سماج وادی پارٹی سے سابق رکن اسمبلی

سماج وادی پارٹی سے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری نے بی جے پی کے رہنماء و ریاستی وزیر محسن رضا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے لوگوں میں یہ فیشن ہے کہ زیادہ سے زیادہ گالی بکو اور لوگوں پر طرح طرح کے الزام لگاؤ'۔ واضح رہے کہ منور رانا کی بیٹی سمیٌہ رانا کی سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر محسن رضا نے متنازعہ بیان دیا تھا۔

یوگی کے وزیر کو سماج وادی کے سابق رکن اسمبلی کا جواب

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 6:27 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد سے سماج وادی پارٹی سے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری نے یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر محسن رضا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ انکے دماغ میں نفرت کا بھوسہ بھرا ہوا ہے۔دراصل سابق رکن اسمبلی لکھنؤ میں مشہور و معروف شاعر منور رانا کی بیٹی کے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر کے ذریعہ دئے گئے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

اردو شاعر منور رانا کی بیٹی سمیٌہ رانا کو سماج وادی پارٹی کے نیشنل صدر اکھلیش یادو نے اپنی پارٹی کی رکنیت دی۔ جس کے بعد یوگی حکومت کے وزیر محسن رضا نے کہا تھا کہ سماج وادی پارٹی ملک کے غداروں کی بھرتی کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

یوگی کے وزیر کو سماج وادی کے سابق رکن اسمبلی کا جواب

ان کے اس بیان کے بعد سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں میں یہ فیشن ہے کہ زیادہ سے زیادہ گالی بکو اور لوگوں پر طرح طرح کے الزام لگاؤ۔ اب دیکھئے بی جے پی کے لوگ دہلی بورڈر پر بیٹھے کسانوں کو بھی کبھی خالستانی بتاتے ہیں تو کبھی دہشت گرد بتاتے ہیں بی جے پی کے لوگوں کی انسانیت مر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں انہیں جواب دیا جائےگا اور لالچ کے لئے دوسروں کی جوتیاں سیدھی کرنے والے لوگ جب کوئی عہدہ حاصل کر لیتے ہیں تو ایسی باتیں کرتے ہیں، جو بڑے افسوس کی بات ہے۔

واضح رہے کہ 29 دسمبر کو اردو زبان کے معروف شاعر منور رانا کی صاحبزادی سمیہ رانا نے سماج وادی پارٹی کے ریاستی دفتر لکھنؤ میں اکھیلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ٰخیال رہے کہ گذشتہ برس سمیہ رانا کا نام اس وقت سُرخیوں میں آیا تھا جب وہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف لکھنؤ کے مظاہرہ میں شامل ہوئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.