ETV Bharat / state

مراد آباد: ریلوے پلیٹ فارم دکانداروں کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے درجنوں دکانداروں نے پاور کیبن اسٹاف کے خلاف ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا۔

ریلوے پلیٹ فارم دکانداروں کا احتجاج
ریلوے پلیٹ فارم دکانداروں کا احتجاج
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 10:07 PM IST

احتجاج کے دوران مظاہرین نے ریلوے کے پاور کیبن اسٹاف پر کیٹرنگ اسٹال مالکوں سے پیسے لے کر ٹرینوں کی لائن تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسٹیشن ماسٹر کو میمورنڈم دیا۔

ریلوے پلیٹ فارم دکانداروں کا احتجاج

اس دوران راجیندر سنگھ نے بتایا کہ مراد آباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک، دو اور تین پر مسافروں سے بھری ٹرینوں کو روکے جانے کا وقت مقرر ہے لیکن پاور کیبن اسٹاف ٹرینوں کو چار اور پانچ نمبر پلیٹ فارم پر ٹرانسفر کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اسٹالز کی چیزیں فروخت نہیں ہوپاتی اسی وجہ سے وہ دوکانوں کا کرایہ اور خرچ بھی نہیں نکال پارہے ہیں۔

ریلوے پلیٹ فارم دکانداروں کا احتجاج
ریلوے پلیٹ فارم دکانداروں کا احتجاج

احتجاج کرنے والے پرکاش نے الزام عائد کیا کہ پلیٹ فارم نمبر ایک اور دو پر صرف مال گاڑی ہی آتی ہے مسافروں سے بھری گاڑی پلیٹ فارم نمبر 4 اور 5 پر چلی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اسٹال مالکان کو بہت نقصان ہورہا ہے۔

ریلوے وینڈرس نے اسٹیشن ماسٹر سے مطالبہ کیا کہ جس طرح سے ہمیشہ کی طرح ٹرینیں پلیٹ فارم نمبر ایک اور دو پر آتی تھیں اسی طرح سے مسافروں سے بھری ٹرینیں اب بھی آنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.