مراد آباد کے فیرز پور گاؤں میں لگے بجلی کے ٹرانسفارمر کو درست کرانے کے مطالبہ کرتے ہوئے لوگوں نے محکمہ بجلی کے افسران سے بات بھی کی لیکن ابھی تک اس پریشانی کو حل نہیں کیا گیا۔
مقامی لوگوں نے اس پورے معاملے کو میڈیا کے روبرو پیش کر کے محکمہ بجلی کی تساہلی اجاگر کی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ 'گاؤں میں لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن محکمہ بجلی ہمیں اس مصیبت سے نجات دلانے میں کوتاہی کر رہا ہے۔