مرادآباد:ریاست اُتر پردیش حکومت کے حکم پر صوبے میں ایک بار پھر سے عبادت گاہوں بالخصوص مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اُتارنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اسی سلسلے میں مرادآباد میں بھی مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر اُتارنے کی کاررواہی کی گئی۔
ضلع انتظامیہ نے اُن مذہبی مقامات پر کاروائی کی جہاں سے طے معیار سے زیادہ آواز میں لاؤڈ اسپیکر بجانے اور نصب کیے جانے کی اطلاع تھی۔ ان مذہبی مقامات میں مندر، مسجد، گردوارے اور دوسرے کچھ مذہبی ادارے شامل ہیں جہاں پر سوتی الودگی کے معیار کے خلاف شکایتیں ملی تھی۔
اس کے بعد اتر پردیش سرکار کے حکم پر یہ کاروائی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کاروائی کرتے ہوئے کچھ مقامات سے لاؤڈ اسپیکر اتارے گئے اور کچھ مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم کرنے کا انتباہ دیا گیا۔
اس متعلق جانکاری دیتے ہوئے ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریہ نے بتایا کہ حکومت کے حکم کے بعد مرادآباد میں بھی لاؤڈ سپیکر ہٹانے کا عمل شروع کیا گیا ہے اور جن مقامات پر بھی اصولوں کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی وہاں کاروائی کی جا گئی ہے۔ سوتی آلودگی روکنے کے لیے حکومت کی اس مہم میں آج مرادآباد میں بھی کئی مذھبی مقامات پر کاروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر میں مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پولیس کی کارروائی
اُنہوں نے بتایا کہ کل مرادآباد ڈویزن میں تقریبا 3139 مذھبی مقامات پر پولیس کے اعلی افسران، تمام تھانہ انچارج اور چوکی انچارج نے مل کر اس کاروائی کو انجام دیا۔ اور 34 مقامات سے معیار کے خلاف لگائے گئے لاؤڈ اسپیکر کو اتارا گیا اس کے علاوہ 398 جگہوں پر ڈیزیبل کو طے معیار کے مطابق چلانے کی سخت ہدایات دی گئیں۔