ETV Bharat / state

مرادآباد: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت

مرادآباد سے اتراکھنڈ کی جانب جانے والی سڑک کی خستہ حالی سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک میں گڑھے ہونے سے حادثہ لاحق رہتا ہے۔

moradabad people are disturbed by the dilapidated condition of road
مرادآباد میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 10:45 AM IST

Updated : Oct 11, 2021, 11:11 AM IST

مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت سڑکوں کو درست رکھنے کے لئے کئی منصوبے چلارہی ہے وہیں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ایک جلسۂ عام کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اترپردیش کی سبھی سڑکوں کو گڑھا مکت کیا جائے گا اور اعلیٰ افسران کو احکامات بھی جاری کیے گئے۔ اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندہ نے مرادآباد سے اتراکھنڈ کی طرف جانے والی سڑک کا معائنہ کیا تو سڑک میں گہرے گہرے گڑھوں میں بسیں، کاریں اور دیگر گاڑیاں ڈگمگاتی دکھائی دی۔

مقامی اور راہ چلتے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک میں گڑھوں کی وجہ سے کئی حادثات پیش آئے اور ان حادثوں میں کئی لوگوں کی جان بھی جاچکی ہے۔

مرادآباد: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات پر پولیس افسران کی سرزنش

راہ چلتے لوگوں نے کہا کہ سڑک میں گڑھے نہیں ہیں بلکہ گڑھوں میں سڑک بنی ہوئی ہے مرادآباد سے اتراکھنڈ کی جانب جانے والی یہ سڑک جم کاربیٹ نیشنل پارک اور نینی تال کی طرف جاتی ہے اور اسی سڑک سے سیاح بھی گزرتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی سے حادثہ پیش آنے کا خدشہ رہتا ہے۔ اس لیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سڑک کی جلد از جلد مرمت کی جائے۔

Last Updated : Oct 11, 2021, 11:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.