ETV Bharat / state

مرادآباد: عیدگاہ میں نماز عیدالاضحیٰ کی اجازت دینے کا مطالبہ - عیدالاضحیٰ

مجلس علمائے ہند کے رہنماؤں نے مرادآباد کے ڈی ایم سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Moradabad: Muslim leaders seek permission for Eid namaz at Eidgah
مرادآباد: عیدگاہ میں نماز عیدالاضحیٰ کی اجازت دینے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 8:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں آج مجلس علمائے ہند کے رہنما مرزا مرتضی اقبال کے ہمراہ شہر کے معززین نے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم حوالہ کیا جس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد اور عیدگاہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مرادآباد: عیدگاہ میں نماز عیدالاضحیٰ کی اجازت دینے کا مطالبہ

اس موقع پر مرزا مرتضیٰ اقبال نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر سارے ملک میں لاک ڈاون نافذ تھا لہذا کسی بھی مسجد یا عیدگاہ میں عید کی نماز ادا نہیں کی گئی لیکن عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک میں لاک ڈاون نافذ نہیں ہے اسی لیے اب عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر صاف ستھرائی کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے جبکہ مرادآباد کو اسمارٹ سٹی کا درجہ حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.