اتر پردیش: مرادآباد محل لال باغ میں مدرسہ اکرمی کی جانب سے نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس نعتیہ مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر مدرسہ جامعہ نعیمیہ مرادآباد کے مہتمم مفتی ایوب نے شرکت کی اور مشاعرے میں نعت پاک پڑھنے والے طلبا کو انعام سے نوازا گیا۔ یہ نعتیہ مشاعرہ مدرسے کے بچوں کے لیے رکھا گیا تھا۔ جس میں بچے اپنی بہترین آواز میں اپنے کلام پیش کرتے ہوئے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرسکیں۔ Moradabad Madrasa Akrami Conducts Natia Mushaira
- یہ بھی پڑھیں:
سنبھل 'اردو شاعری میں علامت کربلا' کے عنوان پر مشاعرہ - All India Mushaira held in Saharanpur to celebrate victory of Yogi: یوگی کی واپسی کا جشن منانے کے لیے سہارنپور میں آل انڈیا مشاعرہ
مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے مفتی ایوب نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیا جائے گا اور ضلع میں چل رہے دیگر مدرسوں کے بیچ بھی اس طرح کا نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔