ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں مسلسل کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے محکمہ صحت میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
تو وہیں مرادآباد ایس ایس پی دفتر سے متصل سی او دفتر میں ایک پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایس ایس پی دفتر اور کلکٹر دفتر کو دو دنوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ایس ایس پی دفتر کے چند قدموں کی دوری پر موجود کلکٹر دفتر کو دو دن کے لیے بند کئے جانے کے سبب دفتر کے دروازے پر ایک شکایت پتر پیٹی رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنارس: وزیراعظم کی 70ویں سالگرہ منفرد انداز میں منائی گئی
وہیں عوام کی شکایت و درخواست کے لئے ایس ایس پی دفتر کے باہر پلاسٹک کی ایک ٹوکری رکھی گئی ہے۔ جنہیں اپنی شکایت و درخواست دینی ہوتی ہے وہ اس پلاسٹک کی ٹوکری میں ڈال سکتا ہے۔
تو وہیں عوام کی شکایت سننے کے لئے اعلٰی افسران بھی موجود نہیں ہیں تو پھر ان شکایت پیٹی کو رکھے جانے کے کیا فائدہ ہوگا۔ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔