صغیر سعید نے پولس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولس انہیں اُن معاملوں میں پریشان کر رہی ہے جن معاملوں وہ بری ہو چکے ہیں لیکن اب بھی پولیس ان پر جھوٹے الزامات کے تحت انہیں ہراساں کر رہی ہے۔
صغیر سعید نے مزید کہا کہ 'پولس نے انہیں ہسٹری شیٹر بنا دیا جبکہ ہائی کورٹ نے ہسٹری شیٹر ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے لیکن پولس ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی نہیں مان رہی ہے
انہوں نے کہا کہ 'اتر پردیش کی موجودہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں مسلمانوں کو سب سے زیادہ پریشان و ہراساں کیا جا رہا ہے۔
صغیر سعید نے انصاف کے لیے اقوام متحدہ میں درخواست دے کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔