اس میں مرادآباد کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر ونود گنبر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کی ضلع پنچایت انتخابات کانگریس پارٹی سبھی 39 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی اور پوری مضبوطی اور جذبے کے ساتھ ضلع پنچایت انتخابات میں حصہ لے گی۔
انہوں نے مزید کہاں کہ بی جے پی نے وارڈوں میں پھیر بدل کر دی ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن پھر بھی کانگریس مضبوطی کے ساتھ ضلع پنچایت کے انتخابات میں حصہ لے گی سبھی وارڈوں سے امیدواروں کی درخواستیں آنی شروع ہوگئی ہے۔
جلدی کانگریس بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا کی ناکامیاں سامنے آنے لگی ہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت کسان کا بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج ہے اور ضلع پنچایت کے انتخابات کا دارومدار کسان پر ہی ہے اور اس انتخابات میں بی جے پی کو کراری شکست ہوگی اور کانگریس پارٹی مضبوطی کے ساتھ ضلع پنچایت کے انتخابات میں کامیاب ہوگی۔