ETV Bharat / state

مرادآباد: بینڈ باجے پر لگی پابندی ختم

اترپردیش میں لاک ڈاون کے دوران بینڈ باجا اور ڈی جے پر لگائی گئی پابندی کو ہٹادیا گیا جس کے بعد اس کاروبار سے جڑے افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔

Moradabad: ban on band playing has been lifted
مرادآباد: بینڈ باجے پر لگی پابندی ختم
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 3:43 PM IST

شادیوں میں بینڈ باجا اور ڈی جے پر عائد پابندی کو یوگی حکومت نے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اترپردیش حکومت کے مطابق اب شادیوں میں بینڈ باجا اور ڈی جے بجانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

مرادآباد: بینڈ باجے پر لگی پابندی ختم

یوگی حکومت کے فیصلہ کے بعد بینڈ باجا و ڈی جے کاروبار سے جڑے افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے اظہار تشکر کیا۔

اتر پردیش کے مرادآباد میں حکومت کے فیصلہ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بینڈ ماسٹر نے اپنی ٹیم کے ساتھ یوگی ادتیہ ناتھ کے مشابہہ لباس پہن کر بینڈ باجا بجایا اور وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اس کاروبار سے منسلک افراد نے بتایا کہ لاک ڈاون کے بعد سے ان کا کاروبار بند تھا جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب بینڈ باجا سے پابندی ہٹانے کے فیصلہ کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.