ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔تمام سیاسی جماعتیں مختلف مقامات پر میٹنزاور سیمینار کا انعقاد کر رہی ہیں، تو وہیں انتخابات کے لئے امید واروں نے بھی اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
اتر پردیش کے مرادآباد اسمبلی ٹھاکر دوارا حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے ممکنہ امید وار حاجی بھورے حسین انصاری نے ای ٹی وی بھارت اسے بات چیت میں کہا کہ مرادآباد کے ٹھاکر دوارا حلقہ میں بجلی اور تعلیم اہم مدعے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک کسی بھی پارٹی کے رکن اسمبلی یا رکن پارلیمنٹ نے ٹھاکر دوارا کے مقامی مدعوں کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ رکن اسمبلی یا رکن پارلیمان انتخابات کے بعد کئے ہوئے وعدوں کو بھول جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی پارٹی یادووں کی ہے، تو کوئی دلتوں کی اور کوئی مسلمانوں کی لیکن عام آدمی پارٹی تمام لوگوں کی ہے اور سبھی کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ۔
مزید پڑھیں:
اترپردیش اسمبلی انتخابات: بی جے پی جھوٹ پر مبنی سیاست کرتی ہے
انہوں نے کہا کہ اگر اتر پردیش دیش میں عام آدمی پارٹی کی سرکار بنتی ہے تو سبھی کو بجلی کے تین سو یونٹ مفت دئ جائے گی۔