اترپردیش میں ضلع میرٹھ کے لوہیا نگر سبزی منڈی میں رکھی گئی الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تحفظ کے لیے انتظامیہ نے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں۔
اس دوران لوہیا نگر سبزی منڈی میں بندروں کے حملوں سے انتظامیہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں بندروں کے حملوں سے منڈی میں ڈیوٹی کے دوران ہوری پریشانی کو دیکھتے ہوئے آج میونسپل کارپوریشن نے بندروں کو پکڑنے کی مہم چلائی اور تقریبا دو درجن بندروں کو پکڑ کر بلدیہ نے پنجڑے میں قید کرلیا۔
میرٹھ کی لوہیا نگر سبزی منڈی میں اب بھی بندروں کے حملوں سے سیکیورٹی اہلکاروں میں ڈر بنا ہوا ہے تاہم بلدیہ کی جانب سے بندروں کو پکڑنے کے لئے لگاتار مہم چلائی جا رہی تاکہ ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی کو تحفظ فراہم کیا جاسکے اور اسٹرانگ روم کی حفاظت کو اور پختہ کیا جاسکے۔