ETV Bharat / state

'حج پر خرچ ہونے والی رقم کا حساب نہیں لیا جانا چاہیے' - حج پر جانے والے عازمین

بریلی حج سیوا سوسائٹی کے صدر عطا الرحمٰن نے مرکزی حکومت سے ایک معاملے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کم از کم عازمین سے اس بات کا حساب نہیں لینا چاہیے کہ وہ حج پر جانے کے لیے جمع رقم کہاں سے لایا ہے۔

'Money spent on Hajj should not be taken into account'
'حج پر خرچ ہونے والی رقم کا حساب نہیں لیا جانا چاہیے'
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:21 PM IST

سفر حج پر جانے والے خواہشمند عازمین حج کے لیے مسرت اور شادمانی کا موقع ہے کہ سنہ 2021ء میں حج پر جانے کا موقع ملےگا۔

'حج پر خرچ ہونے والی رقم کا حساب نہیں لیا جانا چاہیے'

رواں برس کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے عوام کو حج پر جانے کا موقع نہیں ملا تھا۔ لیکن اب کہ برس مرکزی حکومت نے حج پر جانے والے عازمین کے لیے آج سے ویبسائٹ پر درخواست فارم بھرنے کی شروعات کی ہے۔

سفر حج پر جانے والے عازمین کے لیے 7 نومبر سے آن لائن درخواست فارم پر کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے، جو آئندہ 10 دسمبر تک جاری رہےگا۔

کووڈ-19 کی وجہ سے اس برس عازمین حج کی قواعد میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس برس صرف 18 سے 65 برس کے درمیان کے عازمین ہی حج پر جا سکتے ہیں۔ اس میں بھی شرط یہ ہے کہ جو لوگ 7 نومبر 2020 تک 18 برس کی عمر مکمل کر چکے ہوں یا بزرگوں میں اس دن تک اُن کی عمر 65 برس سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ عمر کے مسئلہ پر سعودی عرب حکومت سے جاری ہونے والی گائیڈلائن کے مطابق ہندوستانی گائیڈلائن میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔

بریلی حج سیوا سوسائٹی کے صدر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ تمام عازمین کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی جاتی ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے جن عازمین کو رواں برس حج پرجانے کا موقع نہیں ملا تھا، وہ اس برس درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے سبب رواں برس عالمِ اسلام کے تمام عازمین سفر حج سے محروم رہ گئے تھے، لیکن اس برس انشاء اللہ اُنہیں حج پر جانے کا موقع ملےگا۔

اُنہوں نے مرکزی حکومت سے ایک معاملے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کم از کم عازمین سے اس بات کا حساب نہیں لینا چاہیے کہ وہ حج پر جانے کے لیے جمع رقم کہاں سے لایا ہے۔ متعدد افراد زندگی بھر حج پر جانے کے لیے ایک ایک روپیہ جمع کرتے ہیں اور پھر جب رقم پوری ہو جاتی ہے تو وہ حج پر جانے کے لیے درخواستی فارم بھرتے ہیں۔ ایسے میں وہ پوری زندگی جمع کی گئی رقم کا حساب کیسے دے سکتے ہیں۔

بتادیں کہ بریلی حج سیوا سوسائٹی ہر برس عازمین حج کے لیے میڈیکل چیک اپ اور ارکان حج ادا کرنے کے لیے ٹریننگ کیمپ منعقد کرتی ہے۔ کیمپ کا انعقاد بالکل مفت میں کیا جاتا ہے، جس کے اخراجات بریلی حج سیوا سوسائٹی ہی برداشت کرتی ہے۔

اس کے علاوہ سوسائٹی سفر حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے فارم پر کرنے کے لیے شہر میں مختلف مقامات پر قائم سینٹر پر ضروری ساز و سامان مہیا کراتی ہے۔ بریلی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں لوگوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بیدار کرتی ہے اور اُنہیں گھر کے نزدیک سینٹر کا پتا بھی مہیا کراتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.