ETV Bharat / state

Mohsin E Insaniyat Confrence میرٹھ میں 'محسن انسانیت' تقریب کا اہتمام

میرٹھ میں مسلم سماج میں تعلیمی بیداری لانے اور بڑھ رہی برائیوں کو دور کرنے کے مقصد سے محسن انسانیت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر علمائے کرام نے موجودہ دورہ معاشرے میں پھیل رہی برائیوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

میرٹھ میں محسن انسانیت تقریب کا اہتمام کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 12:48 PM IST

میرٹھ میں 'محسن انسانیت' تقریب کا اہتمام

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ روز سماجی تنظیم کی جانب سے محسن انسانیت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم معاشرے میں بڑھ رہی برائیوں کو دور کرنے کے مقصد سے علماء کرام نے پیغام انسانیت کا درس دیا۔ اس موقع معروف مولانا مشہود الرحمن شاہین جمالی نے خاص کر نوجوان نسل کو انسانیت کا درس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے نبی کے راستوں پر چلنے کی ضرورت ہے کیونکہ حضور سبھی سے محبت کرنے کا پیغام دیتے تھے۔

مولانا نے اپنی تقریر میں کہا کہ سماج میں بھائی چارا قائم کرو اور ایک دوسرے کے کام آیا کرو کیونکہ سبھی انسان آپس میں بھائی ہیں. مولانا نے اپنے بیان حضور کی زندگی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ محمد صاحب غیر مسلم پڑوسیوں کے گھر ہدیہ بھیجا کرتے تھے وہ سبھی کے ساتھ محبت سے پیش آتے تھے کیونکہ آپسی اتفاق اور بھائی چارے سے سماج میں بڑھ رہی دوریوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ مولانا نے نوجوانوں کو مذہب اسلام کے راستوں کو اپنانے کی بات کہی تاکہ معاشرے میں پیل رہی برائیوں کو دور کیا جا سکے اسی وقت ہم نہ صرف اچھے شہری بلکہ ملک سے منافرت کے ماحول کو بھی ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Online Marriage کانپور کی لڑکی نے جرمنی سے آن لائن لڑکے سے نکاح کیا

تنظیم کے اراکین کا ماننا ہے کہ اس طرح کے پروگراموں کے ذریعے ہم نہ صرف اپنے سماج میں بلکہ دوسرے مذاہب کے لوگوں میں محبت کا پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.