ساتھ ہی گریٹر نوئیڈا اور نوئیڈا کے مختلف قصبات، جیسے، دادری،سورج پور، جارچہ، اور شہری علاقوں میں بھی جلوس برآمد ہوئے۔

جہا نگیر پور میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس قصبے کے انصاریان سے شروع ہوا اور روایتی راستوں انصاریان، مین بازار، کچہریاں محلے سے ہوتا ہوا بیاپاریان میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر جلوس میں بہت سے تعزیہ کے ساتھ ساتھ جلوس میں شرکاءنے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے امام کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

عزاداروں نے شہداء کربلا کے غم میں ماتم کیا۔ علم، تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے۔ اس بار جلوس کے ساتھ ساتھ بھارتی پرچم بھی لے کر لوگ چلتے رہے، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ۔

بخیر و عافیت جلوس کے اختتام تک پولیس سرکل آفیسر شرد چند شرما، تحصیل دار جیور راکیش جینت، جیور کوتوال اجےکمار اگروال، نگر پنچایت افسر اشوک کمار، چوکی انچارج کمار گوتم اپنے پولیس نفری کے ساتھ جلوس کے ساتھ رہے۔
