ETV Bharat / state

Mohammad Shahid Siddiqui گمنام مجاہدین کو 'جان نثار وطن' کتاب کے ذریعہ منظر عام پر لانے کوشش - میرٹھ کے رہنے والے محمد شاہد صدیقی

مورخ محمد شاہد صدیقی نے اپنی نئی کتاب جان نثار وطن میں 38 مسلم مجاہد آزادی کا ذکر کیا ہے جن کی قربانیوں کو لے کر کبھی کسی نے کوئی بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کتاب کو مکمل کرنے میں تھوڑا وقت لگا لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ گمنام مسلم مجاہدی آزادی کو منظرعام پر لانے میں کامیابی ملی۔

گمنام مجاہدین کو جان نثار وطن کتاب کے ذریعہ منظر عام پر لانے کوشش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 6:37 PM IST

گمنام مجاہدین کو جان نثار وطن کتاب کے ذریعہ منظر عام پر لانے کوشش

میرٹھ: ایک طرف ہمارا ملک ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور جنگ آزادی میں اپنی جان کی قربانی دینے والے مجاہدین کی قربانیوں کو یاد کیا جا رہا ہے دوسری طرف ملک کی آزادی کے لیے جان قربان کرنے والے کچھ ایسے گمنام چہرے بھی ہیں جن کو تاریخ کی کتابوں میں جگہ نہیں مل سکی۔

میرٹھ کے رہنے والے محمد شاہد صدیقی نے تاریخ کے حوالے سے وہ کارنامہ انجام دیا جس کو کسی بھی تاریخ داں نے اپنی کتابوں میں کبھی ذکر نہیں کیا۔ شاہد صدیقی نے اپنی کتاب جان نثار وطن میں کافی محنت سے ان گمنام مجاہدین کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی جن کو آج تک تاریخ کے اوراق میں کبھی جگہ نہیں مل سکی تھی.

شاہد صدیقی نے جان نثار وطن میں جو نام پیش کیے جن مولانا احمد اللہ عرف ڈنکا شاہ، راجہ ارادت جہاں، مولانا پیر علی خاں، نواب تفضل حسین خاں، نواب خان بہادر خاں، یوسف جعفر مہر علی، شیر علی خاں آفریدی، بیرسٹر عاصف علی وغیرہ شامل ہیں۔ 38 مجاہدین کی قربانیوں کو اپنی کتاب میں جگہ دی گئی ہے۔ شاہد صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک ہندوستان ایک طرف آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کر رہا ہے وہیں ان گمنام مجاہدین کی قربانیوں کو فراموش کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی آزادی کے لئے جان قربان کی۔

شاہد صدیقی نے کہا کہ 1857 کی جنگ آزادی میں بھی میرٹھ کے جن 82 شہیدوں میں 49 مسلم نام شامل ہیں اس سے الگ ایسے اور بھی بہت شہید ہوئے ہیں جن کو تاریخ کی کتابوں میں شامل نہ کیا جا سکا۔

یہ بھی پرھیں:India Pakistan Match بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران بذبات پر قابو رکھنے کی اپیل

شاہد صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ ان گمنام مجاہدین کو تلاش کرنے میں ان ملک کے مختلف صوبوں کے علاوہ انڈمان نکوبار تک کا سفر طے کرنا پڑا تب جاکر ان کی تلاش مکمل ہو سکی. جان نثار وطن کے اب منظر عام پر آنے کے بعد مستقبل کے طلباء بھی ان کی قربانیوں کو جان سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.