ETV Bharat / state

بلند ہمت و حوصلے کی اعلی مثال بنا مرادآباد کا محمد آصف - high spirits

مرکزی اور ریاستیں حکومت معذور افراد کی سہولت کے لیے متعدد اسکیمیں چلارہی ہیں لیکن ان منصوبوں کو اگر زمینی سطح پر دیکھا جائے تو یہ منصوبے بالکل کھوکھلے ثابت ہوتے نظر آتے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 11:03 AM IST

Updated : Oct 4, 2020, 2:14 PM IST

اترپردیش کے شہر مرادآباد کے محلہ کرولہ کے رہنے والے محمد آصف کی عمر تقریباً 18 سال ہے اور وہ پیدائشی طور پر ہاتھ پیر سے معذور ہے، لیکن آصف نے اپنی معذوری کو کبھی کمزوری نہیں بننے دی اور نہ اس نے کسی کے آگے ہاتھ پھیلایا بلکہ بلند ہمت اور اونچے حوصلوں کے سبب اس نے خود کا روزگار شروع کرلیا۔

بلند ہمت و حوصلے کی اعلی مثال بنا مرادآباد کا محمد آصف

آصف نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹرائی سائیکل کو ہی بچوں کے کھلونوں کی دکان بنالیا، آصف اپنی ٹرائی سائیکل سے گلی گلی جاکر بچوں کے کھلونے فروخت کرتے ہیں جس سے انھیں یومیہ دو تا تین سو تک کی کمائی ہوجاتی ہے اور اس کے وہ اپنے گھر والوں کی مدد کرتا ہے اور اس نے یہ ٹرائی سائیکل بھی اس نے خود اپنے پیسوں سے ایک کباڑی سے خریدی ہے۔

آصف نے کہا ابھی تک اس کا معذوری سرٹیفکٹ بھی نہیں بنا ہے لیکن وہ اس کے لیے اکثر دفاتر کے چکر لگاتا رہتا ہے لیکن اسے خالی ہاتھ ہی واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

معذور افراد کے لیے مرکزی و ریاستی حکومتیں درجنوں منصوبے چلارہی ہے اور اس کے لیے ہر برس کروڑوں روپئے کے بجٹ پاس کیے جاتے ہیں لیکن ان اسکیموں سے بہت کم ہی لوگ فائدہ اٹھاپاتے ہیں۔

Last Updated : Oct 4, 2020, 2:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.