ETV Bharat / state

Annual Majalis درگاہ عالیہ نجف ہند میں مجالس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : May 24, 2023, 2:29 PM IST

ضلع بجنورکے تحصیل نجیب آباد کے جوگی پورہ میں واقع درگاہ عالیہ نجف ہند میں مجالس کے انعقاد کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ زائرین کا عالیہ نجف ہند جوگی پورہ میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ درگاہ کمیٹی کی جانب سے مجلس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ Annual Majalis

درگاہ عالیہ نجف ہند میں مجالس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

Annual Majalis

مرادآباد:ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں نجف آباد کے جوگی پورہ میں واقع عالجہ نجف ہند میں ہونے والی مجلس کو لے کر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔درگاکمیٹی کی جانب سے مجلس کی تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئی ہے۔

درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی پورہ کے سکریٹری محمد عباس نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی 25 مئی سے 28 مئی تک نجف ہند مجالس کا انعقاد 28 مئی تک کیا جا رہا ہے، درگاہ کمیٹی کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ درگاہ پر عقیدت مندوں کا آنا شروع ہو گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی پورہ میں شیعوں کے پہلے امام حضرت علی علیہ السلام کا روزہ ہے اور دنیا بھر سے لوگ یہاں روزہ رکھنے اور اپنی عقیدت کا اظہار کرنے آتے ہیں۔ یہاں ہر سال عقیدت مند سالانہ مجلس میں شرکت کے لیے آتے ہیں۔

درگاہ کے سیکرٹری محمد عباس نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ پر آنے والے عقیدت مندوں کے لئے بیت الخلا اور کمروں کے انتظامات کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔کمیٹی کی جانب سے تمام عقیدت مندوں کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ہیلپ سنٹر بھی بنایا گیا ہے تا کہ اگرعقیدت مندوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی ہوئی تو وہ ہیلپ لائن پر فون کال کرکے اپنے مسائل بتا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Lucknow Haj House لکھنؤ حج ہاؤس میں عازمین حج کو پرواز سے قبل کیا کرنا ہے پوری تفصیل جانیں

انہوں نے مزید کہاکہ ہیلپ لائن پر موجود لوگ ان کی مدد کے لئے وہاں پہنچ جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کی جانب سے درگاہ پر پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.