ETV Bharat / state

وزیراعظم کے پارلیمانی حلقے میں بسوں کی قلت

وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں نئے بس اسٹیند کی تعمیر ہوئی ہے، مگر بسوں کا کہیں نام و نشان نہیں ہے۔

author img

By

Published : Jul 19, 2019, 12:20 AM IST

وزیراعظم کے پارلیمانی حلقے میں بسوں کی قلت

سنہ 2014 میں وزیراعظم اپنے پارلیمانی حلقے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہاں کی ترقی کے متعدد وعدے کیے۔

وزیراعظم کے پارلیمانی حلقے میں بسوں کی قلت

ان وعدوں میں شہر بنارس کو کیوٹو بنانا، میٹرو لانا، شہر کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینا، آبی راستوں کی سہولت دینا، وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔

مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔

یہ بات صحیح ہے کہ آبی راستوں کے لیے نئے بندرگاہ کی تعمیر چل رہی ہے لیکن پبلک ٹرانسپورٹ پر ابھی تک دھیان نہیں دیا گیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چند بس اسٹینڈز بنائے گئے لیکن بس سروس کی شروعات ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

نئے تعمیر شدہ بس اسٹینڈ کا استعمال یا تو مسافر آرام کرنے کے لیے کرتے ہیں یا پھر گائیں بیٹھ کے جُگالی کرتی رہتی ہیں۔

مقامی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں چند بسیں ہیں جو دن میں ایک آدھ بار آتی جاتی ہیں اور وہ بھی اسٹینڈ پر نہیں دکھتیں بلکہ اسٹیشن اور اور بی ایچ یو گیٹ پر رکتی ہیں جہاں پر اسٹینڈ نہیں ہے۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظام سہی ہو جائے تو عوام کو راحت ملے اور ان کے پیسے بھی کم خرچ ہوں۔

Intro:

Body:مودی کے شہر میں بس اسٹینڈ تو ہیں لیکن بسیں نہیں

ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب شہر بنارس میں بس اسٹینڈ تو بنا دیے گئے ہیں لیکن بسی نہیں ہیں۔
2014 میں جب مودی ملک کے وزیراعظم بنے اور انہوں نے شہر بنارس سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی تو انہوں نے بنارس کی ترقی کے متعدد وعدے کیے۔ ان وعدوں میں شہر بنارس کو کیوٹو بنانا، میٹرولا نا، شہر کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینا، آبی راستوں کی سہولت دینا، وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ بنارس کیوٹو کی دھول کو بھی نا پا سکا۔ میٹرو کا پروجیکٹ کہاں غائب ہو گیا کسی کو پتا نہیں، ہاں آبی راستوں کے لیے بندرگاہ وغیرہ کی تعمیر چل رہی ہے لیکن پبلک ٹرانسپورٹ پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔
شہر میں چند بس اسٹاپ بنا دیے گئے لیکن بسوں کی شکلیں دیکھنے کو لوگ ترستے ہیں۔ ان بس سٹینڈس پر لوگ بیٹھ کر گپ بازی کرتے ہیں، تھکے ہوئے لوگ آرام کرتے ہیں یا گائیں بیٹھ کے جگالی کرتی رہتی ہیں۔
اس سلسلہ میں جب اسسٹینڈ کے آس پاس کے لوگوں سے گفتگو کی گئی تو ان لوگوں نےکہا کہ شہر میں دو چار بسیں ہیں جو دن میں ایک آدھ بار آتی ہیں اور وہ بھی اسٹینڈ پر نہیں دکھتیں بلکہ اسٹیشن اور اور بی ایچ یو گیٹ پر رکھتی ہیں جہاں پر اسٹینڈ نہیں ہے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظام سہی ہو جائے تو عوام کو راحت ملے اور ان کے پیسے بھی کم خرچ ہوں۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.