ETV Bharat / state

اترپردیش کے بہرائچ میں چوری کا الزام لگاکر 3 دلت لڑکوں کو مارا پیٹا گیا - DALIT BOYS ASSAULT

بہرائج میں چوری کا الزام عائد کرکے 3 دلت لڑکوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے والے 4 افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اترپردیش کے بہرائچ میں چوری کا الزام لگاکر 3 دلت لڑکوں کو مارا پیٹا گیا
اترپردیش کے بہرائچ میں چوری کا الزام لگاکر 3 دلت لڑکوں کو مارا پیٹا گیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2024, 8:52 AM IST

بہرائچ: اترپردیش کے بہرائج میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا۔ منگل کو کوتوالی نانپارہ علاقے میں واقع تاج پور ٹیڈیا گاؤں میں پولٹری فارم سے گندم چوری کرنے کا الزام عائد کرکے تین دلت لڑکوں کو بے دردی سے مارا پیٹا گیا۔ ملزمان نے بچوں کے سر کے بال منڈوائے، ان کے سروں پر "چور" لکھا، ان کے چہروں کو کالا کیا اور گاؤں میں پریڈ کرائی۔ کچھ لوگوں نے اس واقعہ کو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اہل خانہ کی شکایت کے بعد پولیس نے چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور ان میں سے تین کو جیل بھیج دیا۔

کوتوالی نانپارہ کے تحت تاج پور ٹیڈیا گاؤں کے رہنے والے رجیت رام پاسوان نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ پولٹری فارم کے مالک نے اپنے بیٹے سمیت دو دیگر افراد کے ساتھ مل کر راجیت اور اس کے پڑوسی کے بچوں پر پولٹری فارم سے پانچ کلو گندم چوری کرنے کا الزام عائد کرکے مارا پیٹا۔ ملزمان نے ان کے سر منڈوا دئیے۔ اس کے بعد انہوں نے بچوں کے سروں پر "چور" لکھا اور انہیں گاؤں میں گھومنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مندر میں چوری: چور نے پہلے بھگوان بھولا ناتھ کو ماتھا ٹیکا کیا اور پھر کلش اٹھاکر لے گیا

نانپارا کے سرکل آفیسر پردیومنا کمار سنگھ نے بتایا کہ چار افراد کے خلاف درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.