ETV Bharat / state

وزیراعظم بنارس میں 750 بستروں پر مشتمل کووڈ اسپتال کا افتتاح کریں گے

بنارس ہندو یونیورسٹی میں عارضی طور پر تعمیر کردہ کووڈ اسپتال کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے، یہ اسپتال 750 بستروں پرمشتمل ہے جس کو 10 مئی سے کھول دیا جائے گا۔

modi will be inugarate covid hospital in varanasi
وزیراعظم بنارس میں 750 بستروں پر مشتمل کووڈ اسپتال کا افتتاح کریں گے
author img

By

Published : May 8, 2021, 11:06 AM IST

بنارس ہندو یونیورسٹی کے ایم پی تھیٹری میدان میں ڈی آر ڈی او کے سخت محنت کے بعد عارضی طور پر کووڈ یسپتال 16 دن میں تیار ہو چکا ہے، آج سے ڈرائی رن کا عمل شروع ہوگا، یہ عمل 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا اس دوران تمام طبی سہولیات کی جانچ کی جائے گی اس کے بعد اسپتال میں مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔

امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ہفتے سے مریضوں کو ایڈمٹ کیا جائے گا، ڈی آر ڈی او نے جنگی پیمانے پر کام کرکے اسپتال کو جدید طبی تکنیک سے لیس کیا ہے۔ 750 بستر والے اس اسپتال کو پدم بھوشن موسیقی کار آنجہانی راجن مشرا کے نام وقف کریں گے۔

بی ایچ یو ایم پی تھیٹر اسٹیڈیم میں بنے اس اسپتال میں 250 بستر پر ونٹیلیٹر کی سہولت موجود ہے اس کے علاوہ پانچ سو بستر پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے۔

فوج کے ڈاکٹرز کے ساتھ بی ایچ یو کے ڈاکٹر اسپتال میں مریضوں کا علاج کریں گے اس کے ساتھ ہی نرس اور ٹیکنیشن کی تعیناتی کے لیے لیے مقامی سطح پر انٹرویو بھی لیے گئے ہیں جلد ہی ان کی تقرری بھی ہو جائے گی۔

اس عارضی اسپتال کے بارے میں بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا ہے کہ دیگر اسپتالوں سے منتقل کردہ مریضوں کو ہی اس اسپتال میں داخل کیا جائے گا، براہ راست آنے والے مریضوں کو اس میں ایڈمٹ نہیں کیا جائے گا اگر بستر خالی ہی رہتے ہیں تو بعد میں مریضوں کو براہ راست ایڈمٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.