وزیراعظم مودی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 'رکنی مہم کے سبب بی جے پی میں مزید افراد شامل ہوں گے اور یہ مہم ہماری پارٹی کو مضبوط بنائے گی۔'
انہوں نے کہا کہ' ہم ڈاکٹر سیاما پرساد مکھرجی کی یوم پیدائش کے موقع پر جے پی کے لیے ملک بھر میں رکنیت مہم کا آغاز کریں گے۔ میں کاشی میں اس پروگرام میں شرکت کروں گا۔'
اس دوران وزیراعظم مودی پارٹی کے کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔ نیز وزیر اعظم شجر کاری مہم "آنند کانن" کا افتتحاح کرے گے۔
لوک سبھا انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا وارانسی کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل مودی نے 27 مئی کو وارانسی کا دورہ کیا تھا۔
ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر رام نائک وارانسی ایئرپورٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کریں گے۔ ان کے ہمراہ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے بھی ہونگے۔
ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بی جے پی کے لیے جاری رکنیت کی مہم میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور حیدرآباد میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جبکہ ناگپور میں مرکزی وزیر برائے نقل و حمل نتن گڈکری شرکت کرے گے۔