ETV Bharat / state

Modi fulfilled dream of social justice مودی نے سماجی انصاف کے سپنے کو پورا کیا: یوگی - وزیر اعظم نریندر مودی

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سماج انصاف کے نعروں کو زمین پر اتارا ہے۔ یوگی نے کہا کہ ڈاکٹر پٹیل کی پوری زندگی سماجی انصاف کے لیے وقف تھی۔ سماجی انصاف کے جن خوابوں کے لیے ڈاکٹر پٹیل نے جدوجہد کی تھی، وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں گزشتہ نو سالوں میں پورا کرکے دکھایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 2, 2023, 10:53 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سماج انصاف کے نعروں کو زمین پر اتارا ہے۔ ان کا نعرہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس سماجی انصاف کی سب سے بہترین مثال ہے۔ اپنا دل کے بانی ڈاکٹر سونی لال پٹیل کی 74 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اتوار کو اندرا گاندھی پرتشتھان میں منعقد 'جن-سوبھیمان دیوس' پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ڈاکٹر پٹیل کی پوری زندگی سماجی انصاف کے لیے وقف تھی۔ سماجی انصاف کے جن خوابوں کے لیے ڈاکٹر پٹیل نے جدوجہد کی تھی، وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں گزشتہ نو سالوں میں پورا کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ پرتاپ گڑھ کے سرکاری میڈیکل کالج کا نام ڈاکٹر سونیلال کے نام پر رکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک میں بی جے پی اور این ڈی اے کا پرچم بلند ہو رہا ہے۔ گورننس کی اسکیمیں بغیر کسی تفریق کے پورے ملک میں عوام تک پہنچ رہی ہیں۔ ہندوستان کے ہر شہری کو آگے بڑھنے کا مساوی موقع مل رہا ہے۔ملک میں چل رہی این ڈی اے حکومت کی فلاحی اسکیمیں سماجی انصاف کی مثال ہیں۔

یوگی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں نئے ہندوستان میں سیکورٹی کا بہتر ماحول بنایا گیا ہے۔ کشمیر آج ترقی اور جمہوریت کے دھارے میں شامل ہو گیا ہے۔ بابا برفانی کا سفر پورے جوش و خروش سے جاری ہے۔ 2014 سے پہلے نکسل ازم ملک کے 125 اضلاع میں پھیل چکا تھا، جو اب تین سے چار اضلاع تک محدود ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں نکسل ازم کے تابوت میں بہت جلد آخری کیل ٹھونک دی جائے گی۔ بی جے پی سمیت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے کئی لیڈروں نے پروگرام میں شرکت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.