ETV Bharat / state

'مودی نے سینکڑوں مندروں کو منہدم کروا دیا'

کانگریس کے سینیئر رہنما سنجے نروپم نے وزیراعظم نریندر مودی پر قدیم شری کاشی وشوناتھ مندر میں بابا بھولے کے درشن کے لیے فیس نافذ کرنے اورسیاسی فائدے کے لیے کاری ڈور کی تعمیر کے بہانے سینکڑوں مندروں کو توڑنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔

sanjay nirupam
author img

By

Published : May 8, 2019, 9:26 PM IST

وارانسی لوک سبھا سیٹ کے چوک علاقے میں کانگریس امیدواراجے رائے کے لیے اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگوں نے ایک ایسے شخص کواپنا نمائندہ منتخب کیا ہے جس کے اشارے پر بنارس میں کوری ڈور کے نام پر سینکڑوں مندروں کو نیست ونابود کرادیا اور بابا وشوناتھ کے درشن کے لیے 550 روپے کا چارج لگایا۔

سنجے نروپم، رہنما، کانگریس پارٹی

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ مودی کا غرور ہر طرف صاف دکھائی دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی فائدے کے لیے وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی پر ناشائستہ تبصرہ کرکے شہیدوں کی بے عزتی کرنے سے بھی نہیں چوکتے۔ سیاسی فائدے کے لیے وہ مذہب، سماج اور سیاست ہر شعبے کی لکشمن ریکھا پار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وارانسی اور ملک کے عوام کے لیے یہی صحیح وقت ہے جب ان کو ان کی کرتوتوں کا صحیح جواب دیا جائے۔ انہیں یقین ہے کہ ’تاناشاہی رویے ‘سے پریشان ملک کے عوام مودی کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گے۔

سنجے نروپم نے مغل شہنشاہ اورنگ زیب پر مندروں کو توڑنے کا الزام عائد کیا اور اس ضمن میں مودی کا موازنہ اورنگ زیب سے کرتے ہوئے مودی کو مندروں کے معاملے میں اورنگ زیب سے خطر ناک قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ابتدا سے ہی تاریخ میں چھیڑ چھاڑ کر کے اورنگ زیب پر ہندو مخالف ہونے اور مندروں کو توڑنے کے الزاما ت عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

نروپم نے کہا کہ آج نظر آ رہا ہے کہ جو ہندو کی بات کرے گا وہ ہندوستان پر راج کرے گا کی بات کرنے والے نریندر مودی ہمارے مندروں کو منہدم کروا رہے ہیں اور بابا وشوناتھ کے درشن کے لیے 550 روپے کی فیس نافذ کر رہے ہیں، ایسے اقدامات کی بھی میں مذمت کرتا ہوں۔

نروپم نے کہا کہ مودی کے تانا شاہ رویہ کی وجہ سے ملک کی متعدد مذہبی، سماجی اور سیاسی جماعتیں متحد ہو رہی ہیں اور ان کے سربراہ وارانسی آکر رائے کو اپنی حمایت پیش کر رہے ہیں تاکہ وارانسی کا تحفظ کیا جاسکے۔

انہوں نے وارانسی کے لوگوں سے کانگریس کے امیدوار کو کثیر ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.