ETV Bharat / state

ماڈل دویا پہوجا کی لاش ٹوہانہ نہر فتح آباد سے برآمد - گروگرام کے سٹی ہوٹل میں گولی ماری

Model Divya Dead Body Recovered: ہریانہ پولیس نے قتل کے 11 دن بعد ماڈل دیویا پہوجا کی لاش برآمد کی ہے۔ پولیس کو دیویا کی لاش فتح آباد کے ٹوہانہ نہر سے ملی۔ واضح ہو کہ دو جنوری کو دیویا پہوجا کو گروگرام کے سٹی پوائنٹ ہوٹل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Model Divya Dead Body Recovered
ماڈل دویا پہوجا کی لاش ٹوہانہ نہر فتح آباد سے برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 1:51 PM IST

Updated : Jan 13, 2024, 1:57 PM IST

گروگرام: قتل کے 11 دن بعد ماڈل دیویا پہوجا کی لاش فتح آباد کی ٹوہانہ نہر سے ملی ہے۔ گروگرام پولیس نے دیویا کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم بلراج نے لاش کو نہر میں پھینکنے کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ جس کے بعد ماڈل دیویا پہوجا کی لاش فتح آباد کی ٹوہانہ نہر سے ملی۔

موصول ہوئے اطلاعات کے مطابق این ڈی آر ایف کی 25 رکنی ٹیم دیویا کی تلاش کے لیے پٹیالہ پہنچی تھی۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیم گروگرام اور پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر دیویا کی لاش کو نہر میں تلاش کر رہی تھی، لیکن دیویا کی لاش ہفتہ کی صبح ہریانہ کے فتح آباد ضلع میں ٹوہانہ نہر سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو نہر سے نکالنے کے بعد دیویا کے گھر والوں کو اس کی تصویر بھیج دی۔ جسے دیکھ کر انہوں نے لاش کی شناخت کی۔

غور طلب ہو کہ کرائم برانچ کی چھ ٹیمیں دیویا کی لاش کی تلاش میں مصروف تھیں۔ 2 جنوری کو دیویا پہوجا کو گروگرام کے سٹی پوائنٹ ہوٹل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ ہوٹل کے مالک ابھیجیت سنگھ نے انجام دیا۔ اس معاملے میں پولیس نے مغربی بنگال سے بلراج نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ جس نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو دیویا کی لاش کے بارے میں معلومات دی۔ اسی بنیاد پر ہریانہ پولیس نے دیویا کی لاش برآمد کر لی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم بلراج نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے دیویا کی لاش ٹوہانہ نہر میں پھینک دی تھی۔ دیویا کے قتل کے مرکزی ملزم ابھیجیت سنگھ نے اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کا کام اپنے گُرگے بلراج گِل کے حوالے کیا تھا۔ وہیں واقعہ کے بعد بلراج ملک چھوڑ کر بینکاک بھاگنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ پولیس کو اس بات کا علم ہو گیا۔ اس کے بعد پولیس نے بلراج اور اس کے ساتھی روی بنگا کو کولکتہ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح ہو کہ بلراج نے دیویا کی لاش کو ابھیجیت کی بی ایم ڈبلیو کار کے ڈگی میں ڈال دیا تھا اور اسے ٹھکانے لگانے کے لیے نکلا تھا۔ اس کام میں روی بنگا اس کا ساتھ دے رہا تھا۔ ابھیجیت سنگھ نے اپنے ہوٹل کے دو عملے کے ساتھ مل کر دیویا کی لاش کو کمبل میں لپیٹ کر اپنی بی ایم ڈبلیو کار کے ڈگی میں رکھا۔

جہاں ابھیجیت نے کار کی چابی اپنے ساتھی بلراج کو دی تھی اور اس سے دیویا کی لاش کو ٹھکانے لگانے کو کہا تھا۔ ابھیجیت نے اس کام کے لیے بلراج کو 10 لاکھ روپے بھی دیے تھے۔ قابل ذکر ہو کہ اس معاملے کا تاحال یہ پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے کہ قتل کی وجہ کیا تھی، پولیس افسران کے مطابق جانچ ابھی جاری ہے۔

Last Updated : Jan 13, 2024, 1:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.