ETV Bharat / state

پولیس اہلکاروں کی ماک ڈرل - کورونا وائرس کا قہر

ڈیوٹی کرتے ہوئے خود کو کیسے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے اس کے لئے بارہ بنکی میں پولیس اہلکاروں کو ورکشاپ اور خصوصی ماک ڈرل کرائی گئی.

کووڈ-19 کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی ماک ڈرل اور ورکشاپ

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 12:56 PM IST

پولیس لائین میدان میں ہوئے اس پروگرام میں پہلے پولیس اہلکاروں کو ہاتھ دھونے اور سینی ٹائیزر استعمال کا صحیح طریقہ بتایا گیا۔

اس کے بعد انہیں مشتبہ مریض کو ہسپتال لے جاتے وقت برتنے والے احتیاط کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کرائی گئی۔

محکمہ صحت اور ڈبلو ایچ او کی جانب سے ہوئے اس پروگرام میں پولیس کے تمام افسران موجود رہے۔

کووڈ-19 کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی ماک ڈرل اور ورکشاپ

ورکشاپ میں کورونا کورس والینٹیرس نے پولیس اہلکاروں کو ہاتھ دھونے کے لئے سومن-کے فارمولے پر عمل کرنے کا مشورہ دیا. سومن- کے فارمولہ صابن سے ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ ہے۔

اس سے ہاتھ کے تمام جراثیم نکل جاتے ہیں۔ اس فارمولے کے تحت ایس سے مراد سیدھے کے ہیں۔ جس میں 5 سکینڈ تک پنجے کے اوپری حصے کو رگڑنا ہے۔ یو سے مراد الٹے کی ہے۔

اس میں پنجے کے اندرونی حصے کو 5 سیکنڈ رگڑنا ہے۔ ایم سے مُٹھی ہے. اس میں مٹھی بنا کر صابن کو ملنا ہے۔

اے سے مراد انگوٹھا ہے۔ اس میں انگوٹھے کو رگڑنا ہے۔ این سے مراد نیل یعنی ناخون سے ہے اس میں ناخون والے حصے کو رگڑنا ہے اور آخر میں کے یعنی کلائی، اس میں پنجے کے اوپر سے کلائی کی جانب ہاتھ ملنا ہے اور بہتے پانی میں دھونا ہے۔ ورکشاپ کے بعد پولیس اہلکارروں کو بتایا گیا ہے کہ مریضوں کو ہسپتال کن چیزوں کا احتیاط کرنا ہے۔ ساتھ ہی اس کے پریکٹکل کے لئے ماک ڈرل کرائی گئی۔

پولیس اہلکاروں کو بتایا گیا کہ کیسے مریض کو لے جاتے وقت انہیں کنبے کے لوگوں کو سمجھانا ہے۔ کس قسم کی زبان استعمال کرنی ہے اور کس طرح وہاں کے ماحول کو قابو کرنا ہے اس کی تفصیل سے معلومات فراہم کرائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.