ETV Bharat / state

منریگا : مزدوری کی ادائیگی میں تأخیر کرنے پر جرمانہ

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 7:25 PM IST

Updated : Dec 24, 2019, 8:20 PM IST

منریگا کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کی مزدوری وقت کے اندر ادا کرنے کے لئے افسران کو پابند بنانے کے مقصد سے اترپردیش حکومت نے منگل کو اس ضمن میں تأخیر کی صورت میں متعلقہ افسران پر جرمانہ عائد کرنے کے فیصلے کو منظوری دی ہے۔

منریگا : مزدوری کی ادائیگی میں تأخیر کرنے پر جرمانہ
منریگا : مزدوری کی ادائیگی میں تأخیر کرنے پر جرمانہ

حکومت کے فیصلے کے سے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان و وزیر توانائی سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ '15 دن سے زیادہ کی تأخیر کی صورت میں متعلقہ افسر پر 0.05 فیصد یا 0.05 پیسے فی یوم جرمانہ عائد کیا جائےگا۔ جرمانے کی رقم مزدوروں کو دی جائےگی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اب منریگا مزدور جو ایک سال میں کم سے کم 100 دنوں کی مزدوری 182 روپئے فی یوم کے حساب سے حاصل کرتا تھا اسے اس کی مزدوری کی ادائیگی میں 15 دنوں سے زیادہ کی تأخیر کی صورت میں اضافی 9 روپئے فی یوم دیا جائےگا۔'

کابینی وزیر نے کہا کہ 'جرمانے کی رقم متعلقہ افسر کے تنخواہ سے لی جائےگی۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو مزدوروں کے مزدوری کی ادائیگی کے کاروائی پر نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔'

یوپی حکومت نے دو نگر نگم اور پانچ نگر پالیکاؤں کے حدبندی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ 9 نئے نگر پنچایت کی تشکیل کی گئی ہے۔ شاہ جہاں پور اور آگرہ نگرنگموں کے ساتھ ہاتھرس، مہاراج گنج، جلالپور(امبیڈکر نگر)، مہنداول(سنت کبیر نگر)اور آنند نگر(مہاراج گنج)کے حلقوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی تشکیل شدہ نگر پنچایتیں لمبوا(سلطانپور)، مدراک(علی گڑھ)، تمکہی راج(کشی نگر)، جہانا گنج(اعظم گڑھ)، گورا بازار(جونپور)، راجپور(کانپور دیہات)، پنیارا(مہاراج گنج)، پرتاول(مہاراج گنج) اور موہن لال گنج(لکھنؤ) شامل ہیں۔

ایک دیگر فیصلے میں حکومت نے بندیل کھنڈ اور وندھیاچل ڈویژن کے 9 اضلاع میں پینے کے پانی کی دستیابی کے لئے پائپ پروجکٹ کی تفصیلات جمع کرنے کے لئے چار نئے فرموں کو منظوری دی ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'حکومت پینے کے پانی کی فراہم کے لئے پورے ریاست میں پائپ ڈرنکنگ واٹر کی سہولیا ت کے لئے کم بستہ ہے۔ خاص کر ان علاقوں میں جو سوکھے سے متأثر ہیں اور وہاں پینے کے پانی کی کافی دقتیں ہیں۔'

ترجمان نے بتایا کہ 'ڈرنکنگ واٹر کے لئے اگرچہ حکومت نے فیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے باوجود اس کے حکومت 86000 کروڑ روپئے کی ضرورت ہوگی۔

ریاستی کابینہ نے ضلع ایٹہ میں ضلع اسپتال کی 17 پرانی عمارتوں اور ضلع ہردوئی کے ضلع اسپتال کی 20 پرانی عمارتوں کو منہدم کر نے اور نئے میڈیکل کالجز کی عمارت کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔

حکومت نے گورکھپور میں کورٹ کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے 3.65 کروڑ روپئے جبکہ عمارت کی تعمیر کے لئے تخمینی رقم 43.7 کروڑ ہے جبکہ حکومت نے لکھنؤ میں واقع لیگل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے 400 بستروں والے ہاسٹل میں سنٹرل کولنگ سسٹم کے لئے 3.72 کروڑ روپئے کو منظوری دی ہے۔

حکومت نے محکمہ لیبر میں امپلائمنٹ افسران کے سروس رول میں ترمیم کی تجویز کو بھی منظوری دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 24, 2019, 8:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.