ETV Bharat / state

Recruitment Fair at AMU اے ایم یو کے اسی سے زائد طلبہ کو ملازمت کی پیشکش - طلبہ کو نوکری کی سخت ضرورت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو ) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) نے یو نیورسٹی کے انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل ( آئی کیو اے سی) کے اشتراک سے آئندہ 13 نومبر کو یک روزہ بھرتی میلے 'سیراب' کا انعقاد کیا جہاں مختلف کمپنیوں نے 80 سے زائد طلبہ کو ملازمت کی پیشکش کی، جب کہ مزید 150 سے زائد طلبہ کو ملازمت کی پیشکش متوقع ہے۔ MNCs hire AMU students in recruitment fair

mncs-hire-amu-students-in-recruitment-fair
اے ایم یو کے 80 سے زائد طلبہ کو ملازمت کی پیشکش
author img

By

Published : Nov 16, 2022, 11:08 AM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس جنرل اور انٹرنل کوالٹی ایشورنس میں (آئی کیوائی) کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزو بھرتی میلہ 'سیراب' میں انٹرویو اور گروپ ڈسکشن کے مرحلہ کے بعد مختلف کمپنیوں نے 80 سے زائد طلباء کو ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ جب کہ 150 سے زائد طلباء کو آئندہ ہفتہ ملازمت کی پیشکش ہوسکتی ہے۔ روز گار بھرتی میلہ میں اسٹینگ کلاؤڈ، مارک امپیکس، ٹیلے سی آر ایم، سو جابس، کنیکٹ بزنس سولیوشنس، ہیلیو پی ٹی ای لمیٹیڈ، یو ایچ ایم وپکیشنس، مائنڈ ٹیل گلوبل پرائیویٹ لمیٹیڈ، بنسل کلاسیز، انٹل، فیڈ پرو اور دیگر کمپنیوں کے نمائندوں نے بھرتی میلے میں شرکت کی۔ MNCs hire AMU students in recruitment fair

ویڈیو

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ' اے ایم یو کثیر ثقافتی تعلیم کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے اور ہمارے طلباء تمام ریاستوں اور بیرون ممالک سے آتے ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرف سے ملازمت کی پیشکش پر مختلف ثقافتی پس منظر کے حامل ہمارے طلباء زیادہ باخبر اور جامع فیصلوں کے لیے اپنی منفرد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اے ایم یو کے طلباء کا کثیر ثقافتی پس منظر کمپنیوں اور اداروں کے لیے کشش کا باعث ہو گا"۔
وائس چانسلر نے بھرتی میلا میں آنے والی کمپنیوں کا شکریا ادا کیا اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں کو یادگاری نشان پیش کیے۔ سیراب کے کنویز پروفیسر اسداللہ خاں نے کہاکہ' اس طرح کے پروگرام طلباء کو اپنے کیریئر میں ایک مثبت آغاز کے ساتھ مستقبل کے کیریئر کے لیے قابل قدر مہارت فراہم کرتے ہیں۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر جنرل سعد حمید نے کہاکہ بھرتی میلے نے طلباء کو ان پیشہ وارانہ ماہرین کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کیا جو ان کے کیئر پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کمپنیوں کے نمائندوں سینٹر ہیومن ریسورس منیجروں اور دیگر تجربہ کار افراد نے طلباء کو یہ بتایا کہ کسی کمپنی یا شعبے کے لیے ان کی دلچسپی کے میدان میں کام کرنا کیسا ہوگا۔'

انٹرویو دینے آئی اے ایم یو کی طالبہ صدف نے امید ظاہر کرتے ہوئے بتایا کورونا وبا کے سبب چار برس بعد یہ بھرتی میلا کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ' ان جیسے طالب علموں کو سخت نوکری کی ضرورت ہے۔ پرائیویٹ کمپنی سے آئی ممونا انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی وہ یہاں سے ٹائیلٹڈ طلبہ کو نوکریوں کے لیے منتخب کریں۔ عامر سلمانی نے بتایا گزشتہ گذشتہ چند برسوں میں نوٹ بندی اور کورونا کی وجہ سے نوکریوں کے مواقع میں کمی دیکھی جارہی تھی۔ لیکن اب دھیرے دھیرے کمپنیاں تعلیم یافتہ طلباء کو نوکریاں فراہم کراہی ہیں۔ انڈسٹریاں لگ رہی ہیں، انویسٹمنٹ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے نوکریوں کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.