ETV Bharat / state

MJP Rohilkhand University: مہاتما جیوتیبا پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے اردو پرچے کے شیڈول میں تبدیلی کی

بغیر پیشگی مشاورت کے اسکیم جاری کر دینا اور طلباء کی ہنگامہ آرائی کے بعد ترمیم شدہ اسکیم جاری کرنا ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کا پرانہ دستور ہے۔ اسی وجہ سے یونی ورسٹی کی کارگزاریوں پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔ اب یونیورسٹی انتظامیہ نے جاری کردہ اسکیم میں غلطی کو درست کرتے ہوئے اب اردو ادب اور ہندی لٹریچر کے امتحانی پیپر علیحدہ دنوں میں کرانے کی ترمیم شدہ اسکیم جاری کی ہے۔MJP RU Changes its Scheme for Urdu Paper

ایم جے پی آر یو نے اردو پیپر کے لیے اپنی اسکیم میں تبدیلی کی

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 1:41 PM IST

بریلی میں واقع روہیل کھنڈ یونی ورسٹی نے اپنی اسکیم میں غلطی کو درست کرتے ہوئے اب اردو ادب اور ہندی لٹریچر کے امتحانی پیپر علیحدہ دنوں میں کرانے کی ترمیم شدہ اسکیم جاری کی ہے۔ اب اردو ادب کا پیپر 18 اپریل کے بجائے 25 اپریل کو مکمل ہوگا۔ اس سے قبل یونیورسٹی کی اسکیم کے مطابق یہ 18 اپریل کو تیسری شفٹ یعنی دوپہر تین بجے سے شام چھ بجے تک اردو ادب اور ہندی لٹریچر کا امتحانی پیپر مکمل کرانے کی اسکیم جاری کی تھی۔MJP Rohilkhand University Changes its Scheme for Urdu Paper

بغیر پیشگی مشاورت کے اسکیم جاری کر دینا اور طلباء کی ہنگامہ آرائی کے بعد ترمیم شدہ اسکیم جاری کرنا ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کا پرانہ دستور ہے۔ اسی وجہ سے یونی ورسٹی کی کارگزاریوں پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔ اب یونیورسٹی انتظامیہ نے سیشن 22۔2021 کے لیئے اسکیم جاری کی تھی۔ جس میں کئی خامیاں تھیں۔ مثلاً گریجویشن کے پہلے سال کے طلباء کے لیئے اردو ادب اور ہندی لٹریچر کا امتحانی پیپر 18 اپریل کو ایک ہی دن اور ایک ہی شفٹ میں مقرر کیا تھا۔

اس اسکیم کے خلاف تمام طلباء نے اعتراضات داخل کیے تھے۔ تمام طلباء نے دونوں مضامین کے دن اور شفٹ میں تبدیلی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دراصل طلباء نے دلیل دی تھی کہ ایسے کئی طلباء ہیں، جنہوں نے گریجویشن میں اردو ادب اور ہندی لٹریچر دونوں مضامین کا انتخاب کیا ہے۔ دونوں مضامین کا امتحانی پیپر ایک ہی دن اور ایک ہی شفٹ میں ہونے کی وجہ سے کسی ایک پیپر کو لازمی طور پر چھوڑنا مجبوری ہوگی۔ لہزا، اس اسکیم کو ترمیم کر دیا جائے۔ اگر اسکیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تو طلباء کا ایک سال برباد ہو سکتا ہے۔

اس اسکیم کے خلاف سماجوادی چھاترا سبھا کے اسٹیٹ سکریٹری فیض احمد نے یونی ورسٹی انتظامیہ سے اسکیم ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یونیورسٹی انتطامیہ نے اس معاملے میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر اسکیم کو ترمیم کر دیا۔ اب 18 مارچ کو تیسری شفٹ میں ہونے والا گریجویشن کے پہلے سال کا اردو ادب کا امتحانی پیپر 25 مارچ کو تیسری شفٹ میں مکمل کرایا جائےگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد طلباء نے راحت کی سانس لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: MJP Rohilkhand University: ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے درجہ میں بہتری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.