ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 'مشن شکتی مہم' کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں۔ اس کی وجہ سے جہاں خواتین مختلف مسائل پر بیدار ہو رہی ہیں۔ وہیں، لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے لمبے وقفے کے بعد طالبات کو اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طالبات خواتین کے اہم مسائل پر کھل کر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں اور دلکش پینٹنگ کے ذریعہ پیغام بھی دے رہی ہیں۔
بتا دیں کہ خواتین کو ان کے حقوق اور حکومتی اسکیمات سمیت تمام مسائل پر بیدار کرنے کے لیے 17 اکتوبر سے 'مشن شکتی مہم' کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت بڑے پیمانے پر پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں مختلف ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ طالبات خواتین کے مسائل پر بیدار کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: فرانس کے صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت غیر مناسب عمل: مولانا محمود مدنی
پینٹنگ اور رنگولی کے ذریعہ بھی طالبات خواتین بیداری کے مسئلے پر بیداری کا پیغام دے رہی ہیں۔ تمام طالبات حکومت کی اس مہم کو اپنے لیے مثبت مان رہی ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول بند ہونے سے انہیں اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔ اس لیے اب جب یہ مہم شروع ہوئی ہے تو وہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔